بھارتی مصنوعات پر امریکاکے 25 فیصد اضافی ٹیرف کا اطلاق، مجموعی شرح 50 فیصدہوگئی


بھارتی مصنوعات پر امریکاکے 25 فیصد اضافی ٹیرف کا اطلاق، مجموعی شرح 50 فیصدہوگئی

ٹیرف سے متعدد بھارتی مصنوعات مہنگی ہوجائیں گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، رپورٹس—فوٹو: فائل

امریکا کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصداضافی ٹیرف کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

امریکا کی جانب سے اعلان کردہ 25 فیصد اضافی ٹیرف کے بعد بھارت پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا، امریکی ہوم لینڈسکیورٹی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹیرف سے متعدد بھارتی مصنوعات مہنگی ہوجائیں گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں تناؤ  بڑھنے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے اضافی ٹیرف روس یوکرین جنگ میں بھارت کی جانب سےروس کی حمایت کے جواب میں لگایاگیا ہے۔

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ 6 اگست کو  روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنےکا اعلان کیا تھا۔

صدر ٹرمپ کا کہا تھا کہ بھارت اچھا تجارتی پارٹنر نہیں، بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس طرح وہ یوکرین میں جنگی مشین کو ایندھن فراہم کررہا ہے۔

دوسری جانب روس میں بھارت کے سفیر ونے کمار نے کہا ہےکہ بھارت کو بھی جہاں سے سستا تیل ملے گا وہیں سے خریدے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *