بھارتی فوج کی معلومات لیک کرنےکے الزام میں بھارتی پنجاب سے 2 افراد گرفتار


بھارتی فوج کی معلومات لیک کرنےکے الزام میں بھارتی پنجاب سے 2 افراد گرفتار

فوٹو: فائل

بھارتی پنجاب میں 2  افراد کو   جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  جاسوسی کے الزام میں گرفتار 2 افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ دونوں کو مبینہ طور پر پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دونوں افراد پر پاکستانی سفارت خانےکے ایک اہلکار کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔

ایک ملزم پر بھارتی فوج کی نقل و حرکت کی معلومات لیک کرنےکا الزام لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ہائی کمیشن کے اہلکارکو 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر کو اس حوالے سے ڈی مارش کردیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *