
بھارتی فوج پاکستانی افواج کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید اور 7 زخمی ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہو گئیں۔
دوسری جانب بھارتی فوج 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے تباہ ہونے کے بعد ڈرون طیاروں سے حملے کرنے پر اتر آئی اور دو روز کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے بھیجے گئے اسرائیلی ساختہ 35 ہیروپ ڈرون اب تک تباہ کیے جا چکے ہیں۔
امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لگاتار تیسرے روز حارحیت کی گئی، بھارت یہ مت سمجھے کہ پاکستان اس پر خاموش رہے گا۔
Leave a Reply