
آئے دن پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والی بھارتی صحافی برکھا دت نے اب اداکارہ ایشوریا رائے کی تصویر کو پاکستان کے خلاف آپریشن سندور سے جوڑ دیا۔
برکھا دت نے ایکس پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر ایشوریا رائے کی کانز فیسٹیول کی ایک تصویر لگا کر لکھا ’آپریشن سندور ایٹ کانز‘۔
ایکس صارف محمد زبیر نے پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’برکھا دت نے یہ پوسٹ ایکس پر لگائی اور پھر ڈیلیٹ کر دی‘۔

محمد زبیر کی پوسٹ کے بعد برکھا دت نے ایک بار پھر ایشوریا کی سندور والی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ’کانز میں ایشوریا رائے کی یہ وائرل تصویر کئی لوگوں کے مطابق ’آپریشن سندور‘ کی خاموش حمایت قرار دی جا رہی ہے‘۔
اس پوسٹ کے نیچے ہی برکھا دت نے محمد زبیر کو مخاطب کر کے لکھا کہ ’چونکہ آپ میری ہر بات پر فارنزک انداز میں نظر رکھے ہوئے ہو ، اور آپ کے پاس یہ سب کرنے کا وقت بھی ہے، وہ بھی جنگ کے دنوں میں تو شاید آپ کو یہ بات بھی نوٹ کر لینی چاہیے’۔

خیال رہےکہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی رات کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر حملے کیے گئے تھے جس کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے بھی مار گرائے تھے، پاکستان کی جانب سے بارہا خبردار کرنے کے باوجود بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا اور بھارت نے ڈرون حملوں کے بعد میزائل حملوں سے پاکستانی ائیر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
بھارت نے پاکستان کے خلاف اس آپریشن کو ‘آپریشن سندور’ کا نام دیا تھا جس کا جواب پاکستان ائیر فورس نے ‘آپریشن بنیان مرصوص، آہنی دیوار’ سے دیا۔
Leave a Reply