بھارتی حکام نے3 طیاروں کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی


بھارتی حکام نے3 طیاروں کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی

بھارتی آفیشلز نے 3 طیاروں کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔—فوٹو: ایکس

بھارتی آفیشلز نے 3 طیاروں کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان نے بدھ کی رات بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔

بھارتی آفیشلز نے 3 طیاروں کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بھارتی سکیورٹی آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 3 طیارے گر کر تباہ ہوئے ہیں لیکن ان کی وجوہات ابھی واضح نہیں۔

دوسری جانب معروف امریکی جریدے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ایک طیارہ بھارتی پنجاب میں اور ایک مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا۔

امریکی جریدے کا کہناہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تباہ شدہ طیارے کے فیول ٹینک پر تجزیے میں سامنے آیا کہ یہ رافیل یا میراج طیارہ تھا ، لیکن طیارے کے تباہ شدہ فیول ٹینک سے یہ معلوم نہيں ہوسکا کہ یہ ٹینک کسی ایسے طیارے کا تھا جو دشمن کی فائرنگ سے نشانہ بنا ہو۔

بھارتی اخبار کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں 3 جنگی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق

اس سے قبل بھارتی اخبار نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں 3 بھارتی جنگی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق کی تھی۔

بھارتی روزنامہ “دی ہندو” نے باضابطہ طور پر یہ خبر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر گرے ہوئے طیاروں کی تصاویر کے ساتھ شیئر کی تاہم کچھ دیر بعد یہ خبر ہٹالی۔

بعد میں ایک بیان میں اخبار نے کہا وہ یہ خبر اس لیے ہٹا رہے ہیں کہ انہیں بھارتی حکومت نے ان طیاروں کے مار گرائے جانے کے بارے میں نہیں بتایا لہٰذا وہ اس خبر سے پیدا شدہ کنفیوژن پر معذرت خواہ ہیں۔

فرانس کی ایک رافیل طیارہ مار گرانےکی تصدیق

خیال رہے کہ فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس اہلکار نے امریکی میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔

فرانسیسی اہلکار کے مطابق فرانسیسی حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے واقعی ایک سے زائد رافیل طیارے مار گرائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *