بھارتی ایجنسی نے سیاحوں اور عینی شاہدین سے تفتیش میں مدد کی اپیل کردی


پہلگام واقعہ: بھارتی ایجنسی نے سیاحوں اور عینی شاہدین سے تفتیش میں مدد کی اپیل کردی

بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستانی سرزمین پر جارحیت کا جواز پیش کیا کہ یہ پہلگام واقعے کا بدلہ لیا ہے__فوٹو: فائل

بھارت کی اپنی مرکزی تفتیشی ایجنسی تاحال پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کے تعین میں ناکام ہے۔

بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستانی سرزمین پر جارحیت کا جواز پیش کیا کہ یہ پہلگام واقعے کا بدلہ لیا ہے۔ 

تاہم اس کے اگلے دن 7 مئی کو بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے پہلگام واقعے کے موقع پر موجود سیاحوں اور عینی شاہدین سے تفتیش میں مدد کی اپیل کردی۔ 

پریس ریلیز میں ایجنسی نے اپنے فون نمبرز شیئر کرکے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس پہلگام واقعے کے شواہد، تصاویر یا کوئی معلومات ہوں تو وہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی سے رابطہ کرے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *