
بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ نوویا نائر کو اپنے ہینڈ بیگ میں گجرا رکھنے پر آسٹریلیا میں ائیرپورٹ پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم اداکارہ نوویا نائر کو میلبرن انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اپنے ہینڈ بیگ میں چنبیلی کے پھولوں کا گجرا رکھنے کی وجہ سے سخت بایو سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 1،980 آسٹریلوی ڈالر(3لاکھ 60 ہزار سےپاکستانی روپے) سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ ایک مذہبی تہوار کی تقریبات میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچی تھیں جو ملیالی ایسوسی ایشن آف وکٹوریا کی جانب سے منعقد کی گئی تھیں۔
ائیرپورٹ حکام نے اداکارہ کو اس وقت روکا جب چیکنگ کے دوران ان کے بیگ میں 15 سینٹی میٹرکا گجرا برآمد ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نوویا نے بتایا کہ یہ گجرا ان کے والد نے سفر سے پہلے خریدکر دیا تھا۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا میں دنیا کے سخت ترین بایو سکیورٹی قوانین نافذ ہیں تاکہ ملک میں کیڑے، بیماریاں اور ممنوع پودے داخل نہ ہو سکیں۔ اس لیے کسی بھی قسم کے غیر ظاہر شدہ پھول پودوں کی اشیاء لانا سختی سے منع ہے۔
نوویا نائر ایک معروف ملیالم اداکارہ ہیں جنہوں نے 2001 میں فلم “اشتم” سے ڈیبیو کیا اور جلد ہی شہرت کی بلندی پر پہنچ گئیں۔
Leave a Reply