بھارتی اداکارہ نوجوان کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے کے مقدمے میں گرفتار


بھارتی اداکارہ نوجوان کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے کے مقدمے میں گرفتار

حادثے کے وقت اداکارہ ہی گاڑی چلا رہی تھیں اور ایکسیڈنٹ کے بعد موقع سے فرار ہوگئیں تھیں، بھارتی میڈیا— فوٹو:فائل

بھارتی اداکارہ نندنی کشیاپ کو ہٹ اینڈ رن کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 جولائی کو گوہاٹی میں اداکارہ کی گاڑی نے 21 سالہ نوجوان کو کچل کر زخمی کردیا تھا اور نوجوان کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ گزشتہ روز انتقال کرگیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 21 سالہ نوجوان کی شناخت سمیع الحق کے نام سے ہوئی ہے جو مقامی ٹیکنیکل کالج کا طالب علم اور میونسپل کارپوریشن میں جزوقتی ملازمت کرتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت اداکارہ ہی گاڑی چلا رہی تھیں اور ایکسیڈنٹ کے بعد موقع سے فرار ہوگئیں تھیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے سی سی ٹی وی ملنے اور عینی شاہدین کے بیانات کے بعد گزشتہ شب اداکارہ کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے ابتدائی طور پر طالب علم کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ اس پر عمل نہیں کرسکیں۔

دوسری جانب ریاست آسام میں طلبہ کی جانب سے ساتھی طالب علم کی ہلاکت پر احتجاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نندنی نے  آسام کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *