بھارتی اداکارہ شیبا نے شادی کی پیشکش کے ساتھ کلمہ بھی پڑھ کر سنایا: ببرک شاہ کا انکشاف


بھارتی اداکارہ شیبا نے شادی کی پیشکش کے ساتھ کلمہ بھی پڑھ کر سنایا: ببرک شاہ کا انکشاف

فوٹو سوشل میڈیا

ماضی کے مقبول اداکار ببرک شاہ نے بھارتی اداکارہ شیبا بھاکری سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

 ببرک شاہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے فلمی کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کی۔

میزبان نے ببرک شاہ سے بھارتی اداکارہ شیبا بھاکری کی شادی کی پیشکش کے حوالے سے سوال کیا جس پر انہوں نے بتایا کہ شیبا نے شادی کی پیشکش کی لیکن میں بھارت میں رہ نہیں سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  میں فلم کیلئے بھارت کے شہر ممبئی گیا تھا، شیبا بھاکری ممبئی میں رہتی تھیں، کئی مہینے ہم نے ساتھ بھی گزارے۔

ببرک شاہ نے مزید انکشاف کیا کہ بھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کرنے کا بھی کہا اور مجھے کلمہ بھی پڑھ کر سنایا لیکن بھارت کا ایک الگ ماحول ہے، جس میں، میں رہ  نہیں سکتا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *