
بھارتی آبی جارحیت کے باعث زیر آب آنے والےکرتار پور احاطے سے سیلابی پانی کی نکاسی مکمل کر لی گئی۔
درشن ڈیوڑھی، مرکزی چیک پوائنٹ، استقبالیہ کیبن روم، پارکنگ اسٹینڈ، بازار، مرکزی پارک اور لنگرخانہ پانی سے کلیئر کر دیے گئے۔
مرکزی چیک پوائنٹ سے زیرو پوائنٹ امیگریشن آفس تک مرکزی شاہراہ بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے تاہم کرتار پور کے احاطے میں موجود کھیت اب بھی زیر آب ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ دیہات سے متاثرین کے انخلا کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور کرتار پور کے ملحقہ دیہات سے اب تک 600 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز ضلع نارووال میں سیلابی پانی کے باعث کرتارپور کا پورا علاقہ زیر آب آگیا تھا جس کے باعث پانی گھروں اور کھیتوں میں داخل ہوگیاتھا۔
Leave a Reply