بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں قصور کےگنڈا سنگھ والا کےمقام پر اونچےدرجےکا سیلاب ہے۔
گنڈا سنگھ والا کےمقام پر سیلابی صورت حال کے باعث مزید کئی نشیبی علاقے ڈوب گئے جبکہ ہزاروں ایکڑپرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔
قصور میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، متاثرین اور ان کے مویشی محفوظ مقام پر منتقل کر دیے گئے۔
بورے والا میں ساہوکا اور ملحقہ آبادیاں بھی زیر آب آگئیں، مقامی لوگ پانی میں گھر گئے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی ڈوب گئیں، ساہوکا چشتیاں روڈ میں شگاف پڑنے سے سیکڑوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
بہاولپورکے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے متاثرین کا انخلاجاری ہے، بہاولنگرمیں دریائے ستلج میں درمیانےدرجےکےسیلاب سےکپاس، چاول اور تل کی فصلیں اور آبادیاں زیر آب آگئیں۔
ادھر گڈو اور سکھر بیراج کے مقام پر دریائےسندھ میں بھی درمیانے درجےکا سیلاب ہے جس کے نتیجے میں متعدد علاقے متاثر ہوئے، سیلابی صورت حال کے باعث علاقہ مکینوں کی مال مویشیوں کےساتھ نقل مکانی جاری ہے۔
Leave a Reply