
پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے اپنی فلم ‘لو گرو’ پر کیے جانے والے کمنٹس پر دلچسپ جواب دیا۔
ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم عید کے موقع پر بڑے پردے پر ریلیز کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔
اسٹار جوڑی نے ایک انٹرویو میں فلم سے متعلق مداحوں کے کمنٹ پڑھے اور ان کا دلچسپ جواب بھی دیا۔
ایک فلم بین نے کمنٹ کیا کہ اس بڑھاپے میں دونوں سے ایسا ڈانس کروانا ظلم ہے جس کے جواب میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ہنس پڑے۔
اداکار نے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈانس کا شوق ہے اور ہم ناچتے رہیں گے اور مزہ تب ہی ہے جب اس بڑھاپے میں ناچیں، ورنہ پھر کیا مزہ۔
ماہرہ خان نے بھی مذاقاً کہا کہ ہمیں ناچنے اور گانے کا شوق ہے اور ظلم یہ ہے کہ ہمیں گرمی میں ڈانس کروایا گیا، ورنہ ہمیں ڈانس کرنے میں مزہ آتا ہے۔
Leave a Reply