کراچی: بچوں سے زیادتی کیس کے ملزم نے اعترافی بیان میں اپنا جرم قبول کرلیا۔
کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے قیوم آباد میں کمسن بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔
عدالت میں ملزم کا 6 مقدمات میں اعترافی بیان ریکارڈ کیا گیا۔
عدالت کا کہنا ہےکہ ملزم کو اعترافی بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پڑھ کر سنایا گیا اور ملزم نے اپنا جرم قبول کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایبٹ آباد کا رہائشی ملزم شبیر کراچی کے علاقے قیوم آباد میں شربت کا اسٹال لگاتا تھا اور وہاں آئے معصوم بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتا تھا۔
کمسن بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے کیس میں ملزم شبیر تنولی کو 11 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، متاثرہ بچیوں نے جج کے روبرو پیش ہوکر ملزم کو شناخت کر لیا تھا۔
متاثرہ بچیوں نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسی ملزم ( شبیر احمد تنولی ) نے ہمارے ساتھ زیادتی کی تھی۔






















Leave a Reply