بولیویا میں ائیرفورس کا طیارہ مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 30 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بولیوین ائیر فورس کے زیر استعمال سی ون 30 طیارے نے ال آلٹو انٹرنیشنل ائیر فورس سے اڑان بھری اور قریب ہی ایک مصروف شاہراہ پر گاڑیوں پر گر کر تباہ ہو گیا۔
حکام کے مطابق حادثے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، طیارہ حادثے میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔
بولیوین حکام کی جانب سے طیارہ حادثے کی وجوہات نہیں بتائیں گئی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


























Leave a Reply