بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو کرپشن کیس میں 21 سال قید کی سزا


بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو کرپشن کیس میں 21 سال قید کی سزا

فوٹو:فائل 

بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو کرپشن کیس میں 21 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

بنگلا دیشی انسدادِ بدعنوانی کمیشن نےشیخ حسینہ کے خلاف ڈھاکا کے نواحی علاقے میں قیمتی زمینوں پر قبضےکے تین مقدمات دائر کررکھے تھے ۔

خبرایجنسی کےمطابق بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو عدالت نے جمعرات کو  کرپشن کے الزام میں 21 سال قید کی سزا سنائی ہے، یہ فیصلہ ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے جب انہیں انسانیت کے خلاف جرائم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

 عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شیخ حسینہ نے سرکاری زمین کو ذاتی ملکیت سمجھا، ریاستی وسائل پر نظر رکھی اور خود اور اپنے قریبی رشتہ داروں کے فائدے کے لیے سرکاری کارروائیوں میں ہیرا پھیری کی۔

عدالت  کی جانب سے شیخ حسینہ کے امریکا میں مقیم بیٹے  اور بیٹی کو بھی 5،5  سال قید کی سزا سنائی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال طلبہ احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کے دوران 1000سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد شیخ حسینہ واجد  5 اگست 2024 کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنگلا دیش سے بھارت فرار ہوگئی تھیں، جب سے وہیں مقیم ہیں۔

شیخ حسینہ واجد کو گزشتہ ہفتے انسانیت کےخلاف جرم میں سزائے موت بھی سنائی جاچکی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *