بنگلادیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کردی گئی


بنگلادیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کردی گئی

وسیم جونیئر انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوگئے،فوٹو: فائل

لاہور: بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

فاسٹ بولر وسیم جونیئر انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ فاسٹ بولر عباس آفریدی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

عباس آفریدی نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

عباس آفریدی 20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جن میں انہوں نے 33 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہےکہ بنگلا دیش اورپاکستان کےدرمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلی جائےگی جن میں سے پہلا ٹی ٹوئنٹی کل 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔

بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔

اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، عباس آفریدی، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *