بنگلا دیش کرکٹ بورڈ( بی سی بی) نے انڈر 19 ورلڈکپ میں آئی سی سی پر غیر منصفانہ رویے کا الزام عائد کر دیا۔
بی سی بی نے انڈر 19 ورلڈکپ سے باہر ہونے کی وجہ آئی سی سی کے شیڈول اور غیر منصفانہ رویے کو قرار دے دیا۔
بنگلادیش میڈیا کے مطابق بی سی بی نے انڈر 19 ورلڈکپ میں ذاتی خرچے پر ٹیم کے سفر کا انکشاف کیا ہے۔
بنگلا دیش میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی بی کے گیم ڈویلپمنٹ کوآرڈینیٹر حبیب البشر نے ٹیم کی پرفارم نہ کرنے کی وجہ شیڈول کو قرار دیا۔
ڈویلپمنٹ کوآرڈینیٹر حبیب البشر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے خلاف ہماری اپروچ سے زیادہ رن ریٹ کا اندازہ صحیح نہیں لگایا، سفری شیڈول نے ہماری ٹیم کو سب سے زیادہ متاثرکیا۔
حبیب البشر کاکہنا ہے کہ ہمارا شیڈول کا فی غیرمنصفانہ تھا ، ابتدائی شیڈول کے مطابق ہم نے 2 وارم اپ میچز ماسونگو میں کھیلنے تھے جہاں سے بولاوایو جانا تھا، بعد میں آئی سی سی نے اچانک شیڈول تبدیل کیا اور میچز 2 الگ وینیوز پر کھیلنے پڑے۔
حبیب البشر نے کہا کہ ہم نے آئی سی سی کو سفری بوجھ کی وجہ سے میچز منتقل کرنے کا کہا مگر ہماری نہیں سنی گئی ۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی ٹیم 6 جنوری کو زمبابوے روانہ ہوئی جہاں 2 مختلف وینیوز پر 10 اور 13 جنوری کو وارم اپ میچ کھیلے، ٹیم کو دونوں وینیوز کے درمیان 4 گھنٹے سڑک کے ذریعے سفرکرنا پڑا۔
بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران آئی سی سی نے ڈومیسٹک فلائٹس منع کی تھیں، ٹیموں کو بسوں کےذریعے سفر کرنا پڑا، بنگلا دیش ٹیم کوگروپ میچز کےلئے مون سون کے موسم میں ہرارے سے بولاوایو بذریعہ سڑک جانا تھا جو 9 گھنٹے کا سفر بنتا ہے۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق میچز کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے بی سی بی نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف میچ کے لیے ہوائی جہاز کاسفر ارینج کیا، لڑکوں کو تھکاوٹ سے بچانے کے لیے بی سی بی نے اپنی جیب سے فلائٹ کی ارینجمنٹ کی۔
واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد بنگلا دیش ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔


























Leave a Reply