بنگلادیش نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اظہار یکجہتی اور ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے واضح مؤقف پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔
بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نزرل نے اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کے کابینہ اجلاس سے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کیے جانے پر احتجاجاً بھارت کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کھیل میں سیاست بالکل نہیں ہونی چاہیے، ہمیں بنگلا دیش کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر آصف نزرل نے بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے واضح مؤقف پرپاکستان کا شکریہ اداکیا۔
یاد رہے کہ آئی پی ایل سے بنگلا دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو نکالے جانے کے بعد تنازع شروع ہوا جس کے بعد بنگلا دیشی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جانے سے انکار کیا اور اپنے تمام میچ سری لنکا منتقل کرنے کی آئی سی سی سے درخواست کی۔
آئی سی سی نے معاملہ حل کرنے کے بجائے بنگلادیش کو ایونٹ سے باہر کرکے اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا، اس صورتحال کے بعد حکومت پاکستان نے بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کی بنیاد پر بھارت کے خلاف 15 فروری کو ہونے والے میچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


























Leave a Reply