وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا کہ بلوچستان کے بہت سارے علاقوں میں انٹرنیٹ کے لیے کھمبے لگے ہوئے ہیں، یہ کس کے فنڈ سے لگے ہیں؟ کیوں لگے ہیں؟ جہاں آبادی نام کی چیز نہیں، وہاں پر بھی انٹرنیٹ ٹاورز لگے ہوئے ہیں، اس کے پیچھے کوئی دماغ ہے ، یہ سارے وہ ٹولز ہیں جو ریاست کے خلاف استعمال کیے گئے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ تین ارب روپے لگاکربلوچستان کے تمام اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور اسپتالوں میں فائبرکیبل بچھا رہے ہیں، بلوچستان میں اس کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کریں گے تاکہ پتا چل سکے کہ اس انٹرنیٹ کا استعمال کیا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ بلوچستان کے بہت سارے علاقوں میں انٹرنیٹ کیلئے کھمبے لگے ہوئے ہیں اورکس کے فنڈ سے لگے ہیں؟ کہاں سے لگے ہیں کیوں لگے ہیں؟ حیران ہوتا ہوں سانگان جیسے علاقے جہاں آبادی نام کی چیز نہیں وہاں پربھی انٹرنیٹ ٹاور لگے ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھاکہ ہیلی کاپٹرپرجارہا ہوتا ہوں تو ان علاقوں میں 4 جی سروسز چل رہی ہوتی ہیں، ایسا کیوں ہے؟ اس کے پیچھے کوئی دماغ ہے یہ سارے وہ ٹولز ہیں جو ریاست کے خلاف استعمال کیے گئے۔


























Leave a Reply