بلوچستان کے ضلع کیچ میں دھماکا، پاک فوج کے 5 جوان شہید، کلیئرنس آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک


بلوچستان کے ضلع کیچ میں دھماکا، پاک فوج کے 5 جوان شہید، کلیئرنس آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک

فوٹو: فائل

 بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شیر بندی میں سینیٹائزیش آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن وقار احمد،  نائیک عصمت اللہ اور لانس نائیک جنید احمد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سینیٹائزیش آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے  میں لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور  نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلئیرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہند کے 5 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *