بلوچستان ٹین بلین ٹری منصوبے میں 16ارب 80 کروڑ روپےکی بے قاعدگیاں سامنے آگئیں


بلوچستان ٹین بلین ٹری منصوبے میں 16ارب 80 کروڑ روپےکی بے قاعدگیاں سامنے آگئیں

فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان میں ٹین بلین ٹری منصوبےمیں 16ارب 80 کروڑ  روپےکی بے قاعدگیاں سامنے آگئیں۔

ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام بلوچستان کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ افسران کے مسلسل تبادلوں سے منصوبے کی رفتار سست رہی اور 10کروڑ 65 لاکھ میں سے صرف ایک کروڑ 25 لاکھ درخت لگائےگئے۔

رپورٹ کے مطابق منصوبے کا ٹارگٹ پورا نہ ہونے سے 15ارب روپےکا نقصان ہوا، 2 کروڑ 78 لاکھ روپےکا ریکارڈ  آڈٹ ٹیم کو نہیں دیا گیا، مانیٹرنگ اور ایویلیویشن نہ ہونے سے 55 کروڑ روپے ضائع ہوگئے۔

اسپیشل آڈٹ رپورٹ کے مطابق میگا نرسری کے قیام میں 2 کروڑ  روپے کے مشکوک اخراجات سامنے آئے، منصوبے میں 5 کروڑ روپے کے ٹیکس کی کٹوتی ہی نہیں کی گئی، جعلی رپورٹس کی بنیاد پر 90 لاکھ روپےکی ادائیگیاں کی گئیں۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ شیرانی میں چلغوزے کے جنگلات کی آگ بجھانے کے لیے منظوری کے بغیر 60 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *