بلوچستان میں صرف 11 اسپتال ہیلتھ سروسز معیار پر پورا اترنےکا انکشاف


بلوچستان میں صرف 11 اسپتال ہیلتھ سروسز معیار پر پورا اترنےکا انکشاف

11 اسپتالوں کو ایس او پیز کے مطابق طبی سہولتوں کی فراہمی پر لائسنس کا اجرا کیا گیا ہے: رپورٹ__فوٹو: فائل

بلوچستان میں صرف 11 اسپتال ہیلتھ سروسز  کے معیار  پر  پورا  اترنے کا  انکشاف ہوا ہے۔

بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں صرف 2 سرکاری اور 9 نجی اسپتال ہیلتھ سروسز کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 11 اسپتالوں کو ایس او پیز کے مطابق طبی سہولتوں کی فراہمی پر لائسنس کا اجرا کیا گیا ہے۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن میں 1540 اسپتال، لیبارٹریز اور طبی مراکز رجسٹرڈ ہیں، 1529 اسپتال، لیبارٹریز، کلینکس علاج کے بنیادی معیار پر پورا نہیں اترتے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسپتال بھی ہیلتھ کیئر کمیشن کے لائسنس کے بغیر چل رہے ہیں۔

کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ناقص معیار اور مریضوں کی حفاظت کے بغیر طبی اداروں پر تشویش ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *