بلوچستان حکومت کا تھیلیسیمیاکی روک تھام کیلئےنکاح سےقبل ٹیسٹ لازمی قرار دینےکا فیصلہ


بلوچستان حکومت کا تھیلیسیمیاکی روک تھام کیلئےنکاح سےقبل ٹیسٹ لازمی قرار دینےکا فیصلہ

فوٹو: فائل

بلوچستان  حکومت نے صوبے میں تھیلیسیمیا  کی  روک  تھام کے لیے نکاح سے قبل ایچ بی الیکٹروفوریسس  ٹیسٹ  لازمی قرار  دینےکا فیصلہ کرلیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں سیکرٹری صحت  وچیئرمین بلوچستان بلڈ ٹرانسفوژن اتھارٹی مجیب الرحمن پانیزئی نے بتایا کہ بلوچستان میں قبائلی معاشرہ ہونےکی وجہ سے کزن میرج کے باعث تھیلیسیمیا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے حکام نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لیے نکاح سے قبل ایچ بی الیکٹروفوریسس ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائےگا۔

مجیب الرحمان پانیزئی نے بتایا کہ اس حوالے سے پہلے سے منظور ہونے والے ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت پڑی تو  وہ بھی کی جائےگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ایچ بی الیکٹروفوریسس ٹیسٹ کے حوالے سے عوام کو لیبارٹریز میں سہولت بھی فراہم کی جائےگی، اس حوالے سے عوام میں آگہی مہم بھی شروع کی جائےگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *