Skip to content
  • Thursday, 22 January 2026
  • 11:39 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بلاول کے دعوؤں کو آگ لگ گئی

حالیہ پوسٹس

  • بابراعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر ختم، سابق کپتان نے بیان بھی جاری کردیا
  • بجلی کی تار ٹوٹ کر گھر میں آگری، باپ بیٹا اور بھتیجا جاں بحق
  • بنگلورو ائیرپورٹ پر کورین خاتون کو گراؤنڈ اسٹاف کی جانب سے مبینہ جنسی ہراسانی کا سامنا
  • حکومت ساڑھے 3 سال سے عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرانے کیلئے متحرک، رپورٹ پیش
  • ای ٹریفک چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک
Headline تازہ ترین

بلاول کے دعوؤں کو آگ لگ گئی

DAILY MITHAN Jan 22, 2026 0


چند روز قبل اسلام آباد کے ایوانِ صدر میں ایک غیر معمولی منظر دیکھا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک تفصیلی بریفنگ دے رہے تھے۔ موضوع تھا سندھ کی ترقی، ادارہ جاتی بہتری اور عوامی خدمات میں نمایاں اضافہ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو دانستہ طور پر ’’گلاس آدھا خالی‘‘ صوبہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا کہ 2008 کے بعد سندھ میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، غربت میں کمی، زراعت، صنعت اور ریونیو کے شعبوں میں غیر معمولی بہتری آئی ہے۔ صحت کے بجٹ میں اضافے، بڑے اسپتالوں کی توسیع، این آئی سی وی ڈی کے نیٹ ورک اور ایس آئی یو ٹی کی خدمات کو مثال کے طور پر پیش کیا گیا۔ تعلیم کے شعبے میں جامعات کی تعداد میں اضافے کو بھی ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا۔ یہ سب سننے میں اچھا لگا لیکن سندھ سے ،جاننے والوں سے پوچھیں تو شکایتیں ختم نہیں ہوتیں۔ 

بلاول کے اعداد و شمار متاثر کن تھے، پاور پوائنٹ سلائیڈز میں ترقی واضح دکھائی دیتی تھی۔ مگر بدقسمتی سے، سیاست میں اکثر اعداد و شمار اور زمینی حقیقت کے درمیان ایک خلیج موجود ہوتی ہے اور یہی خلیج چند دن بعد ہی کراچی میں لگنے والی آگ نے بے رحمی سے عیاں کر دی۔ گل پلازہ کی آگ نے صرف ایک عمارت کو نہیں جلایا، بلکہ حکومتی دعوؤں کے پردے بھی چاک کر دیے۔ کراچی کے ایک مصروف تجارتی علاقے میں واقع تین منزلہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ پاکستان کی حالیہ تاریخ کے بدترین شہری سانحات میں شمار ہو رہی ہے۔ کم از کم 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے، جبکہ 83 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ خدشہ ہے کہ بڑی تعداد میں افراد ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔ یہ آگ 24 گھنٹوں میں بھی نہ بجھائی جا سکی۔ ریسکیو آپریشن شدید مشکلات کا شکار رہا۔ 

عمارت کا ڈھانچہ کمزور تھا، اندر وینٹی لیشن نہ ہونے کے برابر تھی، اور جگہ جگہ ملبہ رکاوٹ بنا رہا۔ آگ بجھنے کے بعد بھی شعلے دوبارہ بھڑکتے رہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر سندھ واقعی ادارہ جاتی طور پر مضبوط ہو چکا ہے تو کراچی جیسے شہر میں ایسی عمارتیں کیسے موجود ہیں جو بنیادی فائر سیفٹی قوانین پر بھی پورا نہیں اترتیں؟ اگر مقامی حکومت مؤثر ہے تو سینکڑوں دکانوں پر مشتمل عمارت کی کبھی مکمل حفاظتی جانچ کیوں نہ ہوئی؟ اگر ریگولیٹری ادارے فعال ہیں تو فائر الارم، ایمرجنسی ایگزٹ اور حفاظتی راستے کیوں ناپید تھے؟ 

اتنے بڑے حادثہ پر نہ کوئی استعفیٰ آیا نہ عوام سے کسی نے معافی مانگی۔ میئر کراچی نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے۔ کمشنر کی نگرانی میں انکوائری ہو گی یعنی کچھ نہیں ہو گا کیوں کہ میئر کی کیا مجال کہ کراچی اور سندھ کے حکمرانوں پر اس حادثہ کی کوئی ذمہ داری ڈال سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرہ خاندانوں کیلئے ایک کروڑ روپے فی کس امداد کا اعلان بھی کر دیا۔ یہ سب کچھ اُس نااہلی کو چھپانے کی کوشش ہے جو اب سب پر عیاں ہو چکی۔ کراچی میں آگ لگنا کوئی نیا واقعہ بھی نہیں۔ بلدیہ فیکٹری، علی انٹرپرائزز، بولٹن مارکیٹ، صدر کی عمارتیں، اور اب گل پلازہ- یہ ایک ہی کہانی کے مختلف باب ہیں۔ ہر بار تحقیقات ہوتی ہیں، رپورٹیں بنتی ہیں، ذمہ داروں کا تعین ہوتا ہے، مگر پھر سب کچھ فائلوں میں دفن ہو جاتا ہے اور اگلے حادثہ تک سب کچھ ویسے کا ویسا ہی رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کراچی آج بھی فائر سیفٹی کے حوالے سے ایک خطرناک شہر بنا ہوا ہے۔ یہاں مسئلہ صرف وسائل کا نہیں، ترجیحات کا ہے۔ 

سندھ اور کراچی کس کی حکمرانی میں رہا یہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ ترقی صرف اعداد و شمار کا نام نہیں ہوتی۔ ترقی وہ ہوتی ہے جو بحران کے وقت نظر آئے۔ اگر ادارے واقعی مضبوط ہوتے تو فائر بریگیڈ جدید آلات سے لیس ہوتی، عمارتوں کی باقاعدہ انسپیکشن ہوتی، اور کسی پلازہ میں سینکڑوں افراد موت کے جال میں نہ پھنسے ہوتے۔ گل پلازہ کی آگ نے یہ ثابت کر دیا کہ سندھ میں شاید کچھ شعبوں میں ترقی ہوئی ہو، مگر گورننس کی بنیاد ابھی کمزور ہے۔ قانون موجودہے، مگر عملدرآمد نہیں۔ 

ادارے موجود ہیں، مگر اختیار اور جوابدہی نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ سندھ کو اس کے حقوق سے محروم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مگر اصل سوال یہ ہے کہ کیا سندھ کے عوام کو وہ حق مل رہا ہے جو ایک محفوظ زندگی کی صورت میں انہیں ملنا چاہیے؟ ایک ماں جو اپنے بیٹے کی لاش کا انتظار کر رہی ہے، اس کیلئے بجٹ کے اعدادوشمار اہم نہیں ۔ ایک تاجر جو ملبے کے نیچے دب گیا، اس کیلئے پاور پوائنٹ سلائیڈز کوئی معنی نہیں رکھتی۔ گل پلازہ کی آگ محض ایک حادثہ نہیں یہ ایک آئینہ ہے۔ ایسا آئینہ جو ہمیں بتاتا ہے کہ دعوؤں اور حقیقت کے درمیان فاصلہ کتنا جان لیوا ہو چکا ہے۔ سیاست کو دعوؤں اور نعروں کی بجائے عملی عوامی خدمت کی ضرورت ہے تاکہ سیاست کو گالی کی بجائے احترام حاصل ہو۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
بابراعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر ختم، سابق کپتان نے بیان بھی جاری کردیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
بجلی کی تار ٹوٹ کر گھر میں آگری، باپ بیٹا اور بھتیجا جاں بحق
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلورو ائیرپورٹ پر کورین خاتون کو گراؤنڈ اسٹاف کی جانب سے مبینہ جنسی ہراسانی کا سامنا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
حکومت ساڑھے 3 سال سے عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرانے کیلئے متحرک، رپورٹ پیش
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
ای ٹریفک چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
پالتو شیرنی کے حملے سے 8 سالہ بچی زخمی
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
18 ویں ترمیم میں بہتری کیلئے آئین میں راستہ کھلا ہے، اس کو لیکر ہمارے مؤقف پر بات ہونی چاہیے: رانا ثنااللہ
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
بھلوال میں ٹرک الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 8 افراد زخمی
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
گل پلازہ کی بجلی بند نہ کی جاتی تو جو لوگ باہر نکلے وہ بھی نہیں نکل سکتے تھے: تنویر پاستا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر نے کھلاڑیوں کو آج اہم میٹنگ کیلئے بلالیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
گل پلازہ میں ملبے کے نیچے ممکنہ لاشوں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے: ڈی سی
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
گزشتہ دنوں ایران میں دہشتگردی کے واقعات میں 3 ہزار 117 افراد جاں بحق ہوئے: ایرانی سفارتخانہ
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
پنجاب پولیس نے سی سی ڈی پر جعلی پولیس مقابلوں کے تمام الزامات مسترد کردیے
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں آج تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
3 مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
ایران کیخلاف مزید کارروائی نہیں ہوگی لیکن جوہری پروگرام بحال ہوا تو کارروائی کریں گے: ٹرمپ کا انتباہ
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
سینئر سیاست دان اور 1965کی جنگ کے ہیرو میجر ریٹائرڈ راجہ نادر پرویز سپردخاک
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کا اپنے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
یورپی یونین نے امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Jan 22, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن ہوگا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
پاکستان
گل پلازہ میں آگ کس وقت لگی، ایمبولنس کب پہنچنا شروع ہوئیں؟ نئی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
پاکستان
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی
DAILY MITHAN Jan 21, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ چار پانچ زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jan 20, 2026