Skip to content
  • Monday, 2 March 2026
  • 4:40 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بلاول کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ فورم قائم کرنے کا مطالبہ

حالیہ پوسٹس

  • ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
  • پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
  • پاکستان میں سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
  • کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
  • اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
تازہ ترین

بلاول کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ فورم قائم کرنے کا مطالبہ

DAILY MITHAN Jun 5, 2025 0


بلاول کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ فورم قائم کرنے کا مطالبہ

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں معروف امریکی تھنک ٹینک سی ایس آئی ایس گئے جہاں مباحثے میں پاکستان کا نکتۂ نظر پیش کیا—فوٹو: پاکستانی ایمبیسی

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ فورم قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں آئے پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کے نمائندہ اراکین سے ملاقات کی ہے۔ 

وفد نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو عالمی قوانین کی صریحا خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ جنوب ایشیا میں دیرپا امن کیلئے پاک بھارت جنگ نہیں ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔

کیپٹل ہل کے سامنے واقع کینن ہاؤس بلڈنگ میں ہوئے اس ایونٹ کی میزبانی نیویارک سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکن کانگریس ٹام سوازی نے کی۔ 

اس موقع پر کاکس کے ری پبلکن رکن جیک برگمین اور کانگریس پرسن الہان عمر بھی موجود تھیں۔ایونٹ میں امریکن پاکستانی کمیونٹی شخصیات بھی تھیں جن میں پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ اعجاز علوی بھی شامل تھے۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں معروف امریکی تھنک ٹینک سی ایس آئی ایس گئے جہاں مباحثے میں پاکستان کا نکتۂ نظر پیش کیا۔

بلاول کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ فورم قائم کرنے کا مطالبہ

بلاول بھٹو نے امریکنز فارٹیکس ریفارم کے زیر اہتمام بھی تقریب میں شرکت کی،—فوٹو: بلاول بھٹو ایکس اکاؤنٹ

بلاول بھٹو نے امریکنز فارٹیکس ریفارم کے زیر اہتمام بھی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی میں سہولت کاری پر صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ امن تجارت کے دروازے کھولے گا، تنازعہ کم کرے گا اور امریکی ٹیکس دہندگان کے اربوں ڈالر بچائے گا۔ آئیے جنوب ایشیا سمیت دنیا کیلئے سفارتکاری کو وہ ممکن بنانے دیں جو جنگ کبھی نہیں کر سکتی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کئی امریکی ٹی وی چینلز کو انٹرویو بھی دیے۔ انہوں نے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی قیادت کی کاوشوں کو سراہا۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کو بھی انٹرویو دیا ۔

ایسا فورم ہو جو نہ صرف پہلگام بلکہ تمام دہشتگرد حملوں کی تحقیقات کرے: بلاول

چینی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو پیشکش کی ہے کہ ایک ایسا مشترکہ پلیٹ فارم بنایا جائے جہاں دہشتگردی کے واقعات پر بات کی جاسکے۔ایسا فورم ہو جو نہ صرف پہلگام بلکہ تمام دہشت گرد حملوں کی تحقیقات کرے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبرپختونخوا،بلوچستان میں دہشت گردحملوں میں بھارت کےملوث ہونے کی طویل فہرست ہے۔ ایسا فورم ہوجہاں دونوں ملک اپنا مقدمہ پیش کرسکیں کیونکہ دہشت گردی کےخاتمے کیلئے  اس کی جڑ تک پہنچنا ہوگا۔

اس سوال پر کہ دونوں فریق ہی جنگ جیتنے کے دعویدار ہیں، بلاول بھٹو نے کہا جنگ کون جیتا جواب اس بات سے واضح ہے کہ کون جنگ کے دوران اور اس کے بعد جھوٹ بولتا رہا اور حقائق عوام سے چھپاتا رہا۔

6جون تک جاری اس دورے میں امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی وفد کی مصروفیات میں شامل ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا پہلا روبوٹ فون جس کا کیمرا سسٹم حیران کن ہے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن ، وکلا آپس میں گتھم گتھا، لاتوں اور گھونسوں کی بارش
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
شاہد آفریدی شاہین کی کارکردگی سے ناراض
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایران کی جانب سے امریکی فوج پر پہلے حملہ کرنیکی انٹیلی جنس نہیں تھی: پینٹاگون بریفنگ میں انکشاف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینجز میں بھونچال، تیل بھی مہنگا ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں، حکومت سے مدد کی اپیل
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے آج ویزوں اور امریکن سٹیزن سروسز کی اپائنٹمنٹس منسوخ کردیں
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ناظم آباد میں مبینہ طور پرکچی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا معاملہ، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اموات کی تعداد 31 ہوگئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
بھارت چینل ہیک کرلیا گیا،’پاکستان ہمیشہ زندہ باد’ کے نعرے آویزاں
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا میں ہر چار میں سے صرف ایک شہری ایران پر امریکی حملوں کا حامی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026