
پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کے خلاف انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (را) کے مل کر کام کرنے کی تجویز دے دی۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ آئی ایس آئی اور را مل کر دہشت گردوں کے خلاف کام کریں تو دونوں ملکوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر شرائط پر نہیں، امن کا حصول مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے۔
ان کا کہان تھاکہ دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کسی کی لائف لائن کاٹ دی جائے تو کیا ردِعمل ہوگا؟صورتحال بگڑنے سے پہلے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے، بھارت دہشت گردی پر شور مچاتا ہے لیکن پاکستان کے ساتھ مل کر اس کے خاتمےکےلیے کام نہیں کرتا۔
بلاول بھٹو زردای نے نریندر مودی کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی آن لائن سستی کاپی قرار دیا۔
Leave a Reply