
بلاول بھٹوکی قیادت میں پاکستانی وفد دورہ نیویارک مکمل کرکے واشنگٹن پہنچ گیا۔
بلاول بھٹو سمیت پاکستان کا 9 رکنی وفد ٹرین کے ذریعے نیویارک سے واشنگٹن پہنچا، واشنگٹن کے ریلوے اسٹیشن پر وفد کاپاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور دیگر سینئر سفارتی عملے نے استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں 9 رکنی وفد 6 جون تک واشنگٹن میں قیام کرے گا، اس دوران وفد امریکی حکام اور تھنک ٹینک کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کریگا جبکہ بلاول بھٹو دورہ واشنگٹن میں میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے۔
دورے کے دوران بلاول بھٹو بھارت کی آبی جارحیت، اشتعال انگریزی سے امریکی حکام کو آگاہ کریں گے، سابق وزیر خارجہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کی پیشکش پر ٹرمپ انتظامیہ سے اظہار تشکر بھی کریں گے اور ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیں گے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل یقینی بنائیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زور دیں گے کہ مسئلہ کشمیر کا حل یونین قراردادوں، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہو۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دورہ نیویارک میں پاکستان کے پارلیمانی اور سفارتی وفد نے یواین سیکریڑی جنرل انتونیو گوتریس اور صدر جنرل اسمبلی سے ملاقاتیں کی تھیں۔
وفد نے نیویارک میں سلامتی کونسل کے منتخب اراکین اور او آئی سی سفیروں کے سامنے بھی بھارت کیخلاف پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے پیش کیا تھا۔
Leave a Reply