بلال بن ثاقب کی امریکی صدر کی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات


بلال بن ثاقب کی امریکی صدر کی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات

ملاقات میں بٹ کوائن کے انضمام، ڈیجیٹل اثاثہ جات کی اسٹریٹیجک ہم آہنگی اور دیگر امور پر بات کی گئی/ فوٹو جیونیوز

وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ کی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ بو ہائنز سے ایک اہم ملاقات کی۔

بلال بن ثاقب نے بتایا کہ وائٹ ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں بٹ کوائن کے انضمام، ڈیجیٹل اثاثہ جات کی اسٹریٹیجک ہم آہنگی اور غیرمرکزی ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کے مستقبل سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ان کہنا تھا کہ پاکستان کو ڈیجیٹل اثاثوں کے میدان میں گلوبل ساؤتھ کا رہنما بنانا ہمارا خواب ہے، ہم نہ صرف اسٹریٹیجک بٹ کوائن ریزرو کے ذریعے نئی معیشت کی بنیاد رکھ رہے ہیں بلکہ کرپٹو مائننگ اور مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا زونز کے لیے قومی بنیادی ڈھانچہ بھی بنارہے ہیں۔

معاون خصوصی نے مزید بتایا کہ  ملاقات میں فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان ڈیجیٹل اثاثہ جات، ریگولیٹری ہم آہنگی اور جدید مالیاتی ٹیکنالوجیز پر اشتراک کارکو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *