بشریٰ بی بی کی رہائی، گنڈاپور کا دھمکیاں دیکرچھپنا معمولی نہیں، یہ معافی کی خبر دیتے ہیں: خواجہ آصف


بشریٰ بی بی کی رہائی، گنڈاپور کا دھمکیاں دیکرچھپنا معمولی نہیں، یہ معافی کی خبر دیتے ہیں: خواجہ آصف

یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہو رہا، یہ مل کر کارکنوں کو بنا رہے ہیں: وزیردفاع— فوٹو:فائل

وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی  رہائی اور پشاور روانگی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں ہے، گنڈاپور کا پہلے دھمکیاں دینا، جلوسوں سے غائب ہونا اور پھر نمودار ہونا معمول کی کارروائی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کو خیر آباد کہہ کر سی ایم ہاؤس پشاور میں ڈیرے ڈالنا پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے، یہ دونوں شخصیات کسی نورا کشتی اور معافی تلافی خبر دیتی ہیں۔

وزیر دفاع کا کہناتھاکہ یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہو رہا، یہ مل کر کارکنوں کو بنا رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *