Skip to content
  • Sunday, 18 January 2026
  • 9:52 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • برف پگھلی لیکن روس یوکرین جنگ بندی نہ ہوسکی

حالیہ پوسٹس

  • امریکی پروفیسر نے ایران میں ہوئے حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرا دیا
  • اسرائیل نے غزہ بورڈ کی تشکیل مسترد کر دی
  • ایران کی چابہار پورٹ سے علیحدہ ہونے پر مودی کو اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا
  • پاکستان سپر لیگ میں پلیئرز آکشن متعارف کرانے کا فیصلہ
  • ‘مٹی میں ملا دیں گے’، بشنوئی گینگ کی بھارتی گلوکار بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی
تازہ ترین

برف پگھلی لیکن روس یوکرین جنگ بندی نہ ہوسکی

DAILY MITHAN Aug 16, 2025 0


ٹرمپ  پیوٹن ملاقات: برف پگھلی لیکن روس یوکرین جنگ بندی نہ ہوسکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن (JBER) میں ہوئی—فوٹو:رائٹرز

الاسکا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی ہونے والی طویل ملاقات میں روس یوکرین جنگ بندی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہ ہوسکا۔

  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات جمعہ کو  الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن (JBER) میں ہوئی۔

دونوں صدور کے درمیان ملاقات  تقریباً 4 گھنٹے تک جاری رہی، دونوں رہنماؤں نے بات چیت کو انتہائی تعمیری قرار دیا مگر یوکرین جنگ ختم کرنے کیلئے سیز فائر کا باضابطہ اعلان نہیں کیا جاسکا۔

امریکا اور روس کے صدور کچھ ہی لمحوں کے وقفے سے جمعہ کو امریکی ریاست الاسکا پہنچے تھے۔ صدر ٹرمپ ائیر فورس ون طیارے سے پہلے باہر آئے اور سُرخ قالین پر صدر پیوٹن کا استقبال کیا۔ خوش گوار انداز سے مصافحہ کیا اور انہیں اپنی لیموزین گاڑی میں بٹھا کر فوجی ائیر بیس سے ملاقات کے مقام پر لے گئے۔

گاڑی میں پچھلی نشست پر بیٹھے دونوں صدور کے ساتھ مترجم نہیں تھا۔ روسی صدر ویسے بھی اچھی انگریزی بولنا جانتے ہیں اس لیے گاڑی میں کسی حد تک ٹرمپ پیوٹن ون آن ون ملاقات ہوئی۔

باضابطہ بات چیت میں دونوں ممالک کے وزرا خارجہ سمیت ہر فریق کے 2،2 عہدیدار موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح پر یہ ملاقات شروع ہونے کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔ صرف ویڈیو اور تصاویر بنوائیں۔

ملاقات میں یوکرین میں جنگ بندی سے متعلق گفتگو ہوئی

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات میں یوکرین میں جنگ بندی سے متعلق گفتگو ہوئی، صدر ٹرمپ جنگ بندی کے خواہاں ہیں لیکن انہوں نے دوسری ملاقات پر زور دیا۔

یہ بات واضح تھی کہ امریکا اور روس کےرہنما یوکرین جنگ ختم کرنے اور دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے بات چیت کریں گے۔ 

تاہم ملاقات میں روس یوکرین جنگ بندی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہ آسکا۔

ٹرمپ اور پیوٹن کی مشترکہ پریس کانفرنس

ٹرمپ  پیوٹن ملاقات: برف پگھلی لیکن روس یوکرین جنگ بندی نہ ہوسکی

فوٹو:اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن نے طویل ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں پہلے صدرپیوٹن کو بات کا موقع دیا گیا۔

روس کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی بات چیت تعمیری قرار دی اور مذاکرات کیلئے الاسکا دعوت دینے پر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اور امریکا کی مشترکا تاریخ کا اہم حصہ الاسکا سے جڑا ہے۔صدر ٹرمپ نے پڑوسیوں کی طرح اچھا رویہ اپنایا اور انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات قائم کیے ہیں۔

 یوکرینی عوام کو بھائیوں کی طرح سمجھتا ہوں: روسی صدر

یوکرین سے جاری جنگ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے روس کے صدر نے کہا کہ وہ یوکرینی عوام کو بھائیوں کی طرح سمجھتے ہیں۔ یوکرین کی موجودہ صورتحال سانحہ ہے اور روس کیلئے بہت دکھ کا باعث ہے۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کی سکیورٹی یقینی بنائی جانی چاہیے اور اس مقصد کیلئے ماسکو کام کرنے پر تیار ہے تاہم انہوں نے یوکرین تنازعہ نمٹانے اور دیرپا سمجھوتے کیلئے مسئلہ کی جڑ ختم کرنے پر زور دیا۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ پائیدار اور دیر پا امن کے لیے جنگ کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنا ہوگا، متعدد بار کہا ہے کہ روس کے تمام جائز خدشات کو زیرغور لانا ہوگا۔ یورپ سمیت دنیا بھر میں سلامتی کے توازن کو بحال کرنے کا کہا ہے۔

 2022 میں ٹرمپ صدرہوتے تو یوکرین میں جنگ کی نوبت نہ آتی: پیوٹن

روسی صدر  نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات سرد جنگ کے بعد نچلی ترین سطح پر ہیں، روس کی یوکرین جنگ کے خاتمے اور دیر پا حل میں خاص دلچسپی ہے، امید ہے یورپی ممالک رکاوٹیں کھڑی یا پیش رفت کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔

پیوٹن  کا کہنا تھا کہ 2022 میں ٹرمپ صدرہوتے تو یوکرین میں جنگ کی نوبت نہ آتی، امید ہے ٹرمپ کے ساتھ اتفاق رائے سے یوکرین میں امن کی راہ ہموار ہوگی۔

امریکی صدر ٹرمپ کی گفتگو

ٹرمپ  پیوٹن ملاقات: برف پگھلی لیکن روس یوکرین جنگ بندی نہ ہوسکی

فوٹو:اے ایف پی

امریکی صدر ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے روسی ہم منصب اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ بہت تعمیری ملاقات رہی، بہت سے معاملات پر پیشرفت کی گئی اور کئی باتوں پر اتفاق کیا گیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ سب سے پہلے یوکرینی صدر زیلنسکی کو ٹیلی فون کریں گے اور نیٹو رہنماؤں سے بھی اس معاملے پر بات کریں گے۔

ممکن ہے کہ یوکرین کے معاملے پر روس سے سمجھوتہ ہوجائے: ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ روس کےساتھ یوکرین معاملے پر سب سے اہم نکتہ پر اتفاق نہیں کیا جاسکا تاہم ساتھ ہی کہا کہ عین ممکن ہے کہ یوکرین کے معاملے پر روس سے سمجھوتہ ہوجائے۔

بعض یورپی رہنماؤں کے برعکس صدرٹرمپ نے مانا کہ یوکرین تنازعہ ختم کرنےمیں جس قدر یوکرین کو دلچسپی ہے، اسی قدر صدر پیوٹن کو بھی ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سن 2016 کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزام کو دھوکہ دہی قراردیا۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ وہ روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کریں گے اور امید ظاہر کی کہ جلد دوسری ملاقات بھی ہوگی۔

پیوٹن کی ٹرمپ کو ماسکو میں ملاقات کی دعوت

ٹرمپ  پیوٹن ملاقات: برف پگھلی لیکن روس یوکرین جنگ بندی نہ ہوسکی

فوٹو:اے ایف پی

روس کے صدر پیوٹن نے جملے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انگریزی میں فوراً ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ماسکو میں ملاقات کی دعوت دے دی۔

جس پر صدرٹرمپ نے پیوٹن کی ماسکو میں اگلی ملاقات کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ دلچسپ بات ہے، اس پرتھوڑی گر مجوشی حاصل کروں گا، میں اسے ممکنہ طور پر ہوتا دیکھ سکتا ہوں۔

یہ تاریخی ملاقات شروع ہونے سے کچھ لمحے پہلے ردعمل میں یوکرینی صدر زیلینسکی کا کہنا تھا کہ پیوٹن ٹرمپ ملاقات سے قبل بھی یوکرین پر روسی حملے جاری تھے، روس کی طرف سے جنگ روکنے کا کوئی اشارہ نہیں اور سہ فریقی ملاقات سے موثر حل نکل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ پیوٹن ملاقات اس ماحول میں ہوئی کہ دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے اپنے خیالات کا اظہار تو کیا مگر سوالات کے جوابات دینے سے گریز کیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
امریکی پروفیسر نے ایران میں ہوئے حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرا دیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل نے غزہ بورڈ کی تشکیل مسترد کر دی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
ایران کی چابہار پورٹ سے علیحدہ ہونے پر مودی کو اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان سپر لیگ میں پلیئرز آکشن متعارف کرانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
‘مٹی میں ملا دیں گے’، بشنوئی گینگ کی بھارتی گلوکار بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
سری لنکن بیٹر نے انڈر 19 ورلڈکپ کی تاریخ کے سب سے بڑے انفرادی اسکور کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
پاکستان اور امریکا کا دوطرفہ سکیورٹی تعاون و بارڈر مینجمنٹ میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
آئين ایک وعدہ ہے ، اسے توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے، اپوزيشن لیڈر محمود خان اچکزئی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
ملائیشیا کے وزیراعظم سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ کی گرین لینڈ پر امریکا کے مجوزہ قبضےکی مخالفت کرنیوالے ممالک پر ٹیرف کی دھمکی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
حویلیاں کے قریب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے قافلےکوبلدیاتی نمائندوں نے روک لیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
لندن میں ایرانی سفارتخانےکے باہر احتجاج کرنے والے متعدد افرادگرفتار
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
سنجیدہ رشتے، تصدیق شدہ پروفائلز
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے، آج نہیں توکل مزید صوبے بنانے ہی پڑیں گے: مصطفیٰ کمال
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
آدھی پی ٹی آئی انقلاب چاہتی ہے اور آدھی مذاکرات چاہتی ہے: فواد چوہدری
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
مکران کے ساحلی علاقوں میں سمندر کا پانی غیر معمولی طور پر سبز ہوگیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
ایم اے جناح روڈ پرگل پلازہ میں آگ لگ گئی،7 افراد زخمی،کئی افرادکے پھنسے ہونےکی اطلاع
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر کے 40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
اعضا عطیہ کرنیوالے 200 افراد کیلئے شاہی اعزازات کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل میپس میں ایک بڑی تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں گرگیا، 7 افراد جاں بحق، کئی زخمی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026