پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کے بعد برطانیہ نے بھی اسرائیل سے مغربی کنارے پر کنٹرول کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مغربی کنارے پر قبضے کو وسعت دینے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلےکی مذمت کرتے ہیں، فلسطین کی جغرافیائی ساخت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بھی کوشش بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہوگی۔ اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ان فیصلوں کو فوری طور پر واپس لے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سمیت8 مسلم ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کو خطرناک اقدامات سے روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔


























Leave a Reply