برطانوی وزیراعظم کاعالمی شخصیات کےخط کاجواب


اسرائیل پر واضح کردیاغزہ کی صورتحال ناقابلِ برداشت ہے: برطانوی وزیراعظم کاعالمی شخصیات کےخط کاجواب

 اسرائیل کی جانب سے امداد کی راہ میں رکاوٹ ناقابلِ قبول ہے، برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر

برطانوی وزیراعظم سر کیئر  اسٹارمر نے ملالہ یوسفزئی سمیت دنیا کی 400 سے زائد معروف شخصیات کے غزہ میں اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے لکھے گئے خط کا جواب دے دیا۔

برطانوی وزیراعظم نے  اپنے جواب میں  اسرائیل کی جانب سے امداد کی راہ میں رکاوٹوں کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔  

وزیراعظم سر کیئر اسٹامر نے خط میں کہا اسرائیل پر واضح کردیا ہےکہ برطانیہ غزہ کی صورتِ حال کو ناقابلِ برداشت سمجھتا ہے۔

ادھر  برطانوی غیر سرکاری تنظیم نے وزیراعظم سر کیئر  اسٹارمرکے جواب کو ناکافی قرار دیتے ہوئے دوبارہ خط لکھ کر عملی اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

تنظیم کی جانب سےکہاگیاکہ برطانیہ بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات کرے ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *