لندن: برطانیہ کے انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ ہمیش فالکنر نےکہا ہےکہ پاکستان کو مطلوب افراد کی حوالگی کا معاملہ قانون کے مطابق دیکھا جا رہا ہے۔
میڈیا سےگفتگو میں مشرق وسطیٰ کے لیے برطانیہ کے انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ ہمیش فالکنر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے برطانیہ کو شواہد موصول ہو چکے ہیں۔
ہمیش فالکنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مطلوب افراد کی حوالگی کا فیصلہ غیر جانبدار پولیس تحقیقات کے بعد ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ قریبی تعلقات اور اہم شراکت داری رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے ذاتی وابستگی ہے، سفارتی کریئرکا آغاز بھی پاکستان سے ہوا۔


























Leave a Reply