
گجرات میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچادی،کئی دیہات زیرآب آگئے جبکہ اربن فلڈنگ سےشہری علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔
بدھ کو گجرات میں 577 ملی میٹر بارش کے بعد برساتی نالے بپھر گئے،کئی دیہات زیرآب اور فصلوں کونقصان پہنچا ، اربن فلڈنگ سےشہری علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا جبکہ ڈسٹرکٹ جیل اور احاطہ سیشن کورٹ میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا۔
سیشن کورٹ میں بارش کا پانی جمع ہونے سے کئی قیدیوں کو لاہور اور گوجرانوالہ جیل منتقل کیا گیا۔
کمشنر گوجرانوالہ کے مطابق گجرات میں 24 گھنٹوں میں 577 ملی میٹر بارش ہوئی، جس کی وجہ سے مختلف علاقے زیر آب،دیہات بھی ڈوب گئے۔
کمشنر گوجرانوالہ نے بتایا کہ مدینہ سیداں کے قریب حفاظتی بند باندھ کر پانی کو برساتی نالے میں موڑا جا رہا ہے، پانی کی نکاسی کے لیے گوجرانوالہ سے بھی مشینری،گاڑیاں بھجوائی گئی ہیں۔
بارش کے باعث ضلع بھر کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔
دوسری جانب دریائےچناب میں آنےوالا دوسرا بڑا سیلاب ہیڈ تریموں کی طرف رواں دواں ہے۔
Leave a Reply