Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 8:37 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • برانڈڈ اور نان برانڈڈ دواؤں کی قیمتوں میں بڑا فرق، قومی خزانے اور عوام کو اربوں روپے کا نقصان

حالیہ پوسٹس

  • اڈیالہ جیل میں پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ
  • ایران پر حملے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے: اماراتی حکومت کا اعلان
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی مندی کے بعد آج 100 انڈیکس کی واپسی
  • ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 13900 روپے کی بڑی کمی
تازہ ترین

برانڈڈ اور نان برانڈڈ دواؤں کی قیمتوں میں بڑا فرق، قومی خزانے اور عوام کو اربوں روپے کا نقصان

DAILY MITHAN Aug 6, 2025 0


برانڈڈ اور نان برانڈڈ دواؤں کی قیمتوں میں بڑا فرق، قومی خزانے اور عوام کو اربوں روپے کا نقصان

کچھ برانڈڈ دواؤں کی قیمتیں ان کے جنیرک متبادل سے 3 سے 4 ہزار فیصد زیادہ ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان (ٹی آئی پی) نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنیرک دواؤں کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ 

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے برانڈڈ اور نان برانڈڈ دواؤں کی قیمتوں میں وسیع فرق کو اجاگر کیا ہے، جس سے ہر سال قومی خزانے اور عوام کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال کے نام ایک خط میں ٹی آئی پی نے نشاندہی کی ہے کہ پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی 2021 کی ہدایت پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، جس میں ڈاکٹروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ دواؤں کے برانڈ نیم کے بجائے جنیرک ناموں سے نسخے لکھیں۔ 

خط میں دواؤں کی قیمتوں میں خطرناک حد تک پائے جانے والے فرق کا ذکر کیا گیا ہے، جہاں کچھ برانڈڈ دواؤں کی قیمتیں ان کے جنیرک متبادل سے تین سے چار ہزار فیصد زیادہ ہیں۔

 300 ملی گرام کی اسپرین گولیوں کے تقابلی جائزے میں قیمتیں 47 روپے سے لے کر 300 روپے تک پائی گئیں، جبکہ بعض برانڈز نے یہی دوا پانچ گنا مہنگی فروخت کی۔ 

پنجاب حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں اور مارکیٹ ریٹ کے درمیان بھی بہت بڑا فرق دیکھا گیا۔ مثلاً، جنیرک 10 ملی گرام پنجاب حکومت کے نرخ کے مطابق 3.07 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ اسی دوا کا برانڈ 93 روپے میں فروخت ہو رہا ہے (جو 3 ہزار 29؍ فیصد زیادہ ہے)۔ 

اسی طرح، 20 ملی گرام کی جنیرک قیمت 1.70 روپے ہے، جبکہ برانڈڈ دواکی قیمت 67.85 روپے ہے (جو کہ 3 ہزار 991 فیصد زیادہ ہے)۔ 

جنیرک پالیسی پر عملدرآمد عوام کے طبی اخراجات میں 90 فیصد تک کمی لا سکتا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے زور دیا ہے کہ جنیرک دواؤں سے کم آمدنی والے طبقات کیلئے علاج سستا ہوگا، معاشرتی گروہوں کے درمیان مساوی علاج ممکن ہوگا، قیمتیں کم اور مقامی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی جدت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ 

ٹی آئی پی نے وزیر صحت پر زور دیا ہے کہ وہ سرکاری اور نجی شعبوں میں ڈریپ کی جنیرک نسخہ پالیسی پر عملدرآمد کرائیں، سرکاری دواؤں کی خریداری کیلئے کم قیمت پر خریداری کے طریقے اپنائیں اور موجودہ احکامات کی عدم تعمیل کی تحقیقات کرائیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
اڈیالہ جیل میں پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران پر حملے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے: اماراتی حکومت کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی مندی کے بعد آج 100 انڈیکس کی واپسی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
نئی گھریلو ملازمہ پہلے ہی روز 80لاکھ کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا سب سے عجیب اسمارٹ فون جو آگ جلانے کا کام کرسکتا ہے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
کمرشل پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں: پی اے اے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
شادی کی پیشکش کیلئے گاڑی میں 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنیوالا شخص
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی تجزیہ کار کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے ایران جیسے اتحادی کو نظر انداز کرکے اسرائیل پر سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا:سونیا گاندھی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
عطا تارڑ نے افغان طالبان کیخلاف جاری آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایران میں زلزلہ، شدت 4.3 ریکارڈ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر متفق ہو گیا تھا، پاکستان نے ایران پر حملے کی کھل کر مذمت کی: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اینڈرائیڈ فونز کے 4 فیچرز جن کو ڈس ایبل کرکے آپ بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
طاقت کا اندھا دھند استعمال ناقابل قبول ہے، ایران کیخلاف فوجی آپریشن روکاجائے: چین
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
میرینز نےکراچی قونصلیٹ پردھاوا بولنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی، امریکی حکام
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں آج بھی سڑکیں بند، مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام
DAILY MITHAN Mar 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026