برائن بینیٹ نے زمبابوے کیلئے تیز ترین ٹیسٹ سنچری کا ریکارڈ قائم کر دیا

انگلینڈ کے خلاف ٹسیٹ کی پہلی اننگز میں برائن بینیٹ 139 رنز کے ساتھ زمبابوے کے ٹاپ اسکورر رہے —فوٹو: رائٹرز

ناٹنگھم: زمبابوے کے اوپننگ بیٹر برائن بینیٹ نے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری اسکور کر کے کئی اعزاز حاصل کرلیے۔

ٹرینٹ برج میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بین ڈکٹ، زیک کرالی اور اولی پوپ کی سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 565 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔

جواب میں جمعہ کو ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن زمبابوے ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، صرف 31 رنز کے مجموعے پر اوپنر بین کُرن کی وکٹ گر گئی۔

تاہم برائن بینیٹ نے زبردست مزاحمت کرتے ہوئے انگلش بولرز کا سامنا کیا اور صرف 97 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ میں زمبابوے کی جانب سے تیز ترین سنچری ہے۔

اس سے قبل زمبابوے کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ شان ولیمز کے پاس تھا جنہوں نے 2016 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 106 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

یہی نہیں، بینیٹ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سنچری بنانے والے صرف تیسرے زمبابوین بیٹر بن گئے اور گزشتہ 25 سالوں میں انگلش ٹیم کے خلاف سنچری بنانے والے پہلے زمبابوین کھلاڑی بھی ہیں۔

زمبابوے کے سابق کرکٹر مرے گُڈون نے سال 2000 میں اسی میدان پر کھیلے گئے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 148 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

مزید یہ کہ برائن بینیٹ نے یہ اپنی دوسری ٹیسٹ سنچری بنا کر زمبابوے کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں ٹاپ 10 میں جگہ حاصل کر لی ہے۔

اس فہرست میں لیجنڈری اینڈی فلاور 12 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

واضح رہے کہ زمبابوے کی پوری ٹیم 63.2 اوورز میں 265 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جو انگلینڈ کی پہلی اننگز کے اسکور سے 300 رنز کم تھے۔

برائن بینیٹ 139 رنز کے ساتھ زمبابوے کے ٹاپ اسکورر رہے۔ انہوں نے صرف 133 گیندوں پر 26 چوکوں کی مدد سے یہ اننگز کھیلی۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *