بدعنوانی کے مقدمے میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو 5 سال قید کی سزا


بدعنوانی کے مقدمے میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو 5 سال قید کی سزا

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ کی بہن کو7 سال قیدکی سزا کا حکم دیا گیا ہے__فوٹو: فائل

ڈھاکا: بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو  بدعنوانی کے مقدمے میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ کی بہن کو7 سال قیدکی سزا کا حکم دیا گیا ہے، اس کے علاوہ شیخ حسینہ کی بھانجی اور برطانوی رکن پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کو 2 سال قیدکی سزا سنائی گئی ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بدعنوانی کے مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو 5،5 سال قید کی سزاسنائی گئی، ملزمان پراثرو رسوخ کے ذریعے ڈھاکا ڈپلومیٹ ایریا میں پلاٹ لینےکا الزام تھا۔

اس سے قبل شیخ حسینہ کو دو مختلف مقدمات میں سزائےموت اور 21 سال قید کی سزا بھی سنائی جاچکی ہے۔

بنگلادیش میں بغاوت پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ

دوسری جانب 2009 میں بنگلادیش میں بغاوت سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ سامنے آگئی۔

تحقیقاتی کمیشن کے مطابق سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے 2009 کی بغاوت میں فوجی افسران کےقتل کاحکم دیا، بغاوت میں درجنوں اعلیٰ فوجی افسران سمیت 74 افراد ہلاک ہوئے تھے، سابق رکنِ پارلیمنٹ فضل نور تاپوش نے بطور مرکزی رابطہ کار کام کیا۔

بنگلادیشی تحقیقاتی کمیشن کے مطابق تحقیقات میں غیر ملکی قوت کی شمولیت واضح طور پرظاہر ہوئی۔

کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کو عدم استحکام کا شکاراورفوج کو کمزور کرنے میں بھارت ملوث تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کا کمیشن رپورٹ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ  تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کے ذریعے سچائی سامنے آگئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *