خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے بحرین اور کویت پر ایران کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرین اور کویت کے خلاف مسلسل حملے خطرناک جارحانہ اقدامات ہیں جو علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔
جی سی سی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ حملے ایران کے کشیدگی بڑھانے والے طرزِ عمل کو ظاہر کرتے ہیں۔
انہوں نے تہران کی جانب سے خطے پر کیے گئے ان حملوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اہم تنصیبات اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا بین الاقوامی اصولوں اور چارٹرز کی کھلی اور ناقابلِ قبول خلاف ورزی ہے۔
سیکرٹری جنرل جی سی سی نے مزید کہا کہ بحرین اور کویت کے خلاف مسلسل حملے خطرناک جارحانہ اقدامات ہیں جو علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ بن رہے ہیں، جی سی سی کے تمام ممالک بحرین اور کویت کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ ان کی سلامتی کا تحفظ کیا جا سکے۔


























Leave a Reply