بجٹ میں چپس، کولڈڈرنکس، آئس کریم سمیت کئی اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز


بجٹ میں چپس، کولڈڈرنکس، آئس کریم سمیت کئی اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز

فروزن گوشت، ساسز اور تیار شدہ خوراک پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز ہے،ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد:  آئندہ مالی سال کے بجٹ میں متعدد اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے۔ 

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فروزن فوڈز، چپس،کولڈ ڈرنکس، نوڈلز، آئس کریم اور بسکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز  ہے۔ 

ذرائع کے مطابق نوڈلز ، آئس کریم، بسکٹس، فروزن گوشت، ساسز اور تیار شدہ خوراک پر  بھی5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز  ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ بجٹ میں کئی پراسیسڈ اشیاء پر بھی ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے جب کہ ای کامرس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ 

واضح رہے کہ اگلے مالی سال کے لیے تقریباً 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں تقریبا 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *