
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ کو مناسب بجٹ قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو تھوڑا ہی سہی لیکن ریلیف ملا ہے۔
وفاقی بجٹ پر جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا کہ حکومت کو اپنے اخراجات مزیدکم کرنے چاہیے تھے۔
مفتاح اسماعیل نے گاڑیوں کی خریدوفروخت کے لیے فائلر ہونے کی شرط کو اچھا قدم قرار دیا۔
سسٹمز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آصف پیر نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے امید ہے کہ آئی ٹی سیکٹر کی ایکسپورٹ جاری رہےگی۔ بیرون ملک قائم کمپنیوں کے لیے پاکستان سے کام کرنے والے فری لانسرز کو ٹیکس کی چھوٹ اچھی بات ہے لیکن یہ ٹیکس چھوٹ ان آئی ٹی کمپنیوں کو نہیں مل رہی جو پاکستان میں بیٹھ کر کام کرتی ہیں۔
Leave a Reply