پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بتایا گیا ہے حکومت عمران خان کو شفا انٹرنیشنل لیجانے کیلئے رضامند ہے۔
سلمان اکرم راجا نے پارلیمنٹ ہاؤس سے ویڈیو بیان میں کہا کہ معلوم ہواکہ بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سےبات کروادی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کوشفا انٹرنیشنل لےجانےکیلئے رضامند ہے اور بانی کےخاندان کےایک فردکوبھی ملنے کی اجازت دی جائےگی۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کاٹھیک علاج ہونا ان کاحق ہے،اس میں دیرنہیں ہونی چاہیے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کا ماہرینِ امراضِ چشم ایک خصوصی طبی ادارے میں علاج کریں گے اور ان کے علاج اور معائنے کی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔


























Leave a Reply