بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو نا انصافی کرے گا عوام ان کے گھروں میں گھسے گی: شاندانہ گلزار


بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو نا انصافی کرے گا عوام ان کے گھروں میں گھسے گی: شاندانہ گلزار

ہم دروازہ کھٹکھٹانے والوں میں سے نہیں، دروازہ توڑنے والوں میں سے ہیں: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہےکہ عمران خان کے ساتھ جو نا انصافی کرے گا، عوام ان کے گھروں میں گھسے گی۔

ایک بیان میں شاندانہ گلزار نے کہا کہ سلمان اکرم راجا کہتے ہیں ہم عدالتوں میں دروازہ کھٹکھٹانے آتے ہیں، ہم دروازہ کھٹکھٹانے والوں میں سے نہیں، دروازہ توڑنے والوں میں سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ جو نا انصافی کرے گا،عوام ان کے گھروں میں گھسے گی۔

شاندانہ گلزار نے وزیراعظم شہباز شریف پر بھی تنقید کی جب کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ،صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *