
بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ سنگیتا بجلانی کے فارم ہاؤس پر چوری ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پونے شہر کے ضلع ماول میں قائم سنگیتا بجلانی کے فارم ہاؤس میں چوری کی واردات ہوئی جس سے سابقہ اداکارہ لاعلم تھیں۔
پولیس نے بتایا کہ چوری کی واردات کا علم اس وقت ہوا جب سنگیتا بجلانی نے 4 ماہ بعد اپنے فارم ہاؤس کا دورہ کیا۔
پولیس کو درج شکایت میں سنگیتا بجلانی نے کہا ہے کہ فارم ہاؤس کا مرکزی دروازہ اور کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی تھیں، ٹی وی، فریج اور بستر سمیت دیگر اشیاء فارم ہاؤس سے غائب تھیں جب کہ فارم ہاؤس میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لیے ایک ٹیم کو موقع پر بھیجا گیا ہے جو نقصان اور چوری ہونے والے سامنا کا تخمینہ لگا رہی ہے۔
Leave a Reply