
بالی وڈ نے جیو کے مشہور ڈرامے کے او ایس ٹی گانے کے طرز پر گانا بنالیا جس پر صارفین کی جانب سے اسے پاکستانی گانے کا چربہ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بالی وڈ میں پاکستانی گانوں کو چُرانے کا رواج کافی پرانا ہے، جنہیں بھارتی پروڈیوسز بغیر اجازت اور کریڈٹ دیے اپنی فلموں میں شامل کرلیتے ہیں۔
بالی وڈ نے اب جیو انٹرٹینمنٹ کے مشہور ڈرامے ‘منت مراد’ کے او ایس ٹی گانے کے طرز پر گانا بنایا ہے۔
ڈرامے ‘منت مراد’ کے او ایس ٹی گانے کا عنوان ‘ لال سوٹ’ تھا یہ ڈرامہ 2023 میں نشر کیا گیا تھا، جس میں اداکارہ اقراء عزیز، طلحہ چہور اور رابعہ کلثوم نے ڈانس کیا تھا۔
تاہم بالی وڈ کی رواں سال آنے والی فلم ‘پرم سندری’ کے گانے ‘ڈینجر’ کو ریلیزکیا گیا ہے جو جیو کے ڈرامے کے گانے سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔
‘پرم سندری’ کے گانے ‘ڈینجر’میں بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ جھانوی کپور نظر آئے ہیں۔
دونوں گانوں کے درمیان مماثلت نے آن لائن بحث کو جنم دیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بالی وڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اس قبل پاکستان کے کئی ہٹ گانے جیسے بھیگا بھیگا دسمبر، نچ پنجاب، بول کفارہ، ہوا ہوا، ڈسکو دیوانے، اور بہت سے دیگر گانوں کی بھی نقل کرچکا ہے۔
Leave a Reply