بالی وڈ ستاروں کو ایوارڈ شو پرفارمنس کیلئے کتنا معاوضہ دیا جاتا ہے؟


بالی وڈ ستاروں کو ایوارڈ شو  پرفارمنس کیلئے کتنا معاوضہ دیا جاتا ہے؟

ایوارڈ شو میں پرفارمنس کیلئے سب سے پہلا معاوضہ کس اداکار کو دیا گیا؟/فوٹوفائل

دنیا بھر کے ممالک کی طرح بھارت میں بھی شوبز  انڈسٹری کی شخصیات کے نام اور کام کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سال متعدد ایوارڈ شوز منعقد کیے جاتے ہیں ۔

ان ایوارڈ شوز میں بالی وڈ شخصیات کی پرفارمنس کو  دیکھ کر ہر عام وخاص کے ذہن میں یہ سوال پیداہوتا ہے کہ فلموں حتیٰ کہ  ایک ایک گانوں میں پرفارمنس کا کروڑوں معاوضہ وصول کرنیوالی یہ مشہور بالی وڈ شخصیات ایوارڈ شو کیلئے کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں؟

تاہم اس حوالے سے حال ہی میں شائع شدہ بھارتی میڈیا رپورٹ میں یہ حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ ماضی میں  ایوارڈ شو کے منتظمین بالی وڈ شخصیات کو پرفارمنس  یا میزبانی کی صورت  ایوارڈ دینے کا وعدہ کرتے تھے  لیکن اس کے بعد  بالی وڈ کے ایک مشہور اداکار نے اس ٹرینڈ کو ہی تبدیل کردیا۔

ا یوارڈ شو میں پرفارمنس کیلئے سب سے پہلے کس بالی وڈ اداکار نے معاوضہ طلب کیا؟

بالی وڈ ستاروں کو ایوارڈ شو  پرفارمنس کیلئے کتنا معاوضہ دیا جاتا ہے؟

فوٹوفائل

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ٹاک شو کے دوران جب انیل کپور سے پوچھا گیا کہ ’بالی وڈ کا وہ کونسا اداکار تھا جس نے بھارت میں پہلی مرتبہ ایوارڈ فنکشن میں پرفارمنس کا معاوضہ طلب کیا؟ اس  پر اداکار نے جواب میں ’سلمان خان‘ کا نام لیا۔

دوران شو  انیل کپور نے یہ بھی بتایا کہ ’ وہ خود پہلے اداکار ہیں جنہوں نے کسی ایوارڈ شو میں اپنی پرفارمنس کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا کیوں کہ وہ اس بات سے ہی بے خبر تھے کہ اداکاروں کو اس کے لیے بہت زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے‘ ۔

سلمان خان نے ایوارڈ شو میں پرفارمنس کیلئے بھاری بھر کم معاوضے کا ٹرینڈ کیسے سیٹ کیا؟

بالی وڈ ستاروں کو ایوارڈ شو  پرفارمنس کیلئے کتنا معاوضہ دیا جاتا ہے؟

فوٹوفائل

چند سال قبل سلمان خان  نے بتایا تھا کہ  ’ فلم فیئر ایوارڈ کے ایک ایڈیٹر نے مجھے یہ پیغام دیا تھاکہ مجھے ایوارڈ شو میں’بیسٹ ایکٹر‘ کا ایوارڈ دیا جائے گا، اس پیغام کے بعد میں اپنے والد اور فیملی کے ساتھ ایوارڈ شو پہنچ گیا لیکن جب ’بیسٹ ایکٹر‘ کے ایوارڈ کا نام لیا گیا تو وہ جیکی شروف کو دے دیا گیا۔

سلمان خان کے مطابق ’ مجھے اس ایوارڈ شو میں اسٹیج پرفارمنس بھی دینی تھی لیکن شو کی انتظامیہ کا ایوارڈ نہ دینے کا رویہ دیکھ کر میں نے پرفارم کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد مجھے راضی کرنے کے لیے پرفارمنس کی فیس ادا کرنے کی پیشکش کی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  کہ انتظامیہ نے مجھے پرفارم کرنے کے لیے جتنے پیسوں کی پیشکش کی گئی میں نے اس وقت  اس سے 5 گناہ زیادہ کی ڈیمانڈ کردی اور انتظامیہ نے رضا مندی کا اظہار کردیا،  اس سے پہلے ہم اداکار ایوارڈ شوز میں بغیر معاوضے کے پرفارم کرتے تھے لیکن اس دن کے بعد سے اب ہم سب کو ایوارڈ شوز کی میزبانی کرنے اور اسٹیج پرفارمنس کا معاوضہ ملتا ہے‘ ۔

 بالی وڈ شخصیات ایوارڈ شوز پرفارمنس کیلئے کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

بالی وڈ ستاروں کو ایوارڈ شو  پرفارمنس کیلئے کتنا معاوضہ دیا جاتا ہے؟

فوٹوفائل

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2015 میں اداکارہ پریانکا چوپڑا  ممبئی میں ہونے والے ’اسٹار گلڈ ایوارڈز‘ کی تقریب میں 4 منٹ کی پرفارمنس  کیلئے ایک کروڑ 25  لاکھ روپے بھارتی روپے کا معاوضہ وصول کرچکی ہیں۔

دوسری جانب بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن،سلمان خان، شاہ رخ خان ، رنویر سنگھ، عامر خان، رنبیر کپور اور ریتھک روشن کی ایوارڈ شو میں پرفارمنس کا معاوضہ ایک کروڑ سے 3 کروڑ بھارتی روپے تک بتایا جاتا  ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *