سوئٹزرلینڈ کے اسکی ریزورٹ ٹاؤن کے بار میں آتشزدگی سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے اسکی ریزورٹ ٹاؤن کے بار میں نیو ائیر نائٹ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں47 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں 115 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ یہ حادثہ سال نو کی تقریب کے دوران پیش، سوئس حکام کے مطابق متاثرین میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہمارے 8 شہری لاپتہ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق آگ ویٹر کی غلطی سے لگی،لکڑی کا فرش ہونےکےسبب آگ تیزی سے پھیلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئس صدر نے برن شہر میں 5 روز تک پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بار آتشزدگی واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں سوئس حکومت اور سوئٹزرلینڈ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔






















Leave a Reply