بارش اور تھڈو ڈیم بھرنےکے بعد ملیر اور لیاری ندیاں بھپر گئیں، پانی رہائشی علاقوں میں داخل


کراچی میں بارش  اور تھڈو ڈیم بھرنے کے بعد ملیر  اور   لیاری ندیاں بپھر گئیں، پانی اطراف کی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔

تھڈو ڈیم بھرنے کے بعد اسپل وے سے آنے والے پانی نے ندی کی سطح اور  بہاؤ  میں مزید اضافہ کردیا، سیلابی پانی اسکیم 33 کے رہائشی علاقوں میں   گھروں میں داخل ہوگیا، جمالی پل کے قریب ایم 9 پانی سےبھر گیا۔ 

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ حکومت نے ایم 9 کی بیچ کی دیوار توڑ کر  پانی کو  راستہ دینے کا فیصلہ کیا۔

 لیاری ندی میں بھی طغیانی آگئی، ایف بی ایریا، شفیق کالونی،گلشن اقبال یوسی 1،گوہر آباد، حسن نعمانی کالونی سہراب گوٹھ لیاری بکرا پیڑی کےقریب بھی ندی کاپانی گھروں میں داخل ہوگیا، کئی فٹ پانی جمع ہونے سے شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

نشربستی، عیسیٰ نگری کے اطراف بھی لیاری ندی کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

ترجمان ریسکیو  1122 کے مطابق لاسی پاڑہ سے 15 بچے، ایک بزرگ شہری اور 4 خواتین کوریسکیو کرلیا گیا جبکہ نشربستی سے 8 افراد محفوظ مقام پر منتقل کردیے گئے۔ 

 ملیر اور لیاری ندی کے اطراف کے علاقوں کی صورتحال چیلنجنگ ہے ، مرتضیٰ وہاب

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ملیر اور لیاری ندی کے اطراف کے علاقوں کی صورتحال کو چیلنجنگ  قرار دیدیا۔

جیونیوز سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ ملیر اور لیاری ندی اس وقت دریا کی طرح بہہ رہی ہیں، لیاری ندی میں اس وقت پانی کا بہاوزیادہ ہے، تھڈوڈیم سے پانی کا اخراج جاری ہے، عوام سے اپیل ہے غیرضروری طور پرگھروں سے نہ نکلیں۔

 مئیر کراچی نے  سعدی ٹاؤن میں پانی آنے سے متعلق سوشل میڈیا پر  جاری خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا، انہوں نے کہا کہ سعدی ٹاؤن میں پانی موجود نہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *