بارشوں اور سیلاب سے بڑا خطرہ کب ہوگا؟ وزیرِ موسمیاتی تبدیلی نے بتا دیا


بارشوں اور سیلاب سے بڑا خطرہ کب ہوگا؟ وزیرِ موسمیاتی تبدیلی نے بتا دیا

 اگلے سال دو ہفتے پہلے مون سون شروع ہوگا، اُس کی مدت بھی زیادہ ہوگی اور رواں سال کے مقابلے میں زیادہ اسپیل آسکتے ہیں: مصدق ملک__فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارتی مشرقی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ کم ہوگیا ہے، اس لیے پاکستان میں داخل ہونے والے پانی میں قدرے کمی آئی ہے۔ 

جیونیوزکے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ سب سے بڑا خطرہ اُس وقت ہوگا  جب یہ ریلے پنجند پہنچیں گے اور  وہاں سے سندھ میں داخل ہوں گے۔ 

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اگلے سال دو ہفتے پہلے مون سون شروع ہوگا، اُس کی مدت بھی زیادہ ہوگی اور رواں سال کے مقابلے میں زیادہ اسپیل آسکتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ  بھارت نے پانی کو جمع کر کے ریلوں کی صورت میں چھوڑا جس کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا، اگر یہ پانی معمول کے مطابق آتا تو اسے بہتر طریقے سے مینج کیا جا سکتا تھا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا 1988 کے بعد نارووال میں سب سے بدترین سیلاب کاسامنا کر رہے ہیں، فصلوں اور انفرااسٹرکچر کو کافی نقصان ہوا ہے،  دریاؤں اور پانی کے راستوں میں تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے تمام صوبوں کے درمیان ایک پلان آف ایکشن بنانے کی ضرورت ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *