باجوڑ کی تحصیل ماموند کے 27 علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کےپیش نظر 3 روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق باجوڑ میں آج صبح 11 سے رات 11 بجے تک تحصیل ماموند میں کرفیو نافذ رہے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظرتحصیل ماموند کے 27 علاقوں میں 3 روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے اپیل کی کہ شہری اپنی سرگرمیاں ختم کرکے کرفیو کے دوران گھروں تک محدود رہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیراطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہناتھاکہ خیبرپختونخوا میں کرفیو کی افواہیں سراسر جھوٹ ہیں، صوبے میں زندگی معمول کےمطابق جاری ہے،کرفیو کی کوئی صورتحال نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرفیو صرف باجوڑ اور میرانشاہ کے مخصوص علاقوں میں ہے، کرفیو کی خبریں سیاسی پروپیگنڈہ ہے، عوام کو گمراہ کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، افواہ ساز مافیا صوبے کا امن اور ترقی کے سفر کو خراب کرنا چاہتا ہے۔























Leave a Reply