باجوڑ میں سرحدپار سے افغان طالبان کے پاکستان پر حملے میں 4 شہری شہید ہوگئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق باجوڑ میں افغان طالبان حکومت کی جانب سے بے گناہ شہریوں پر حملہ کیا گیا اور ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں 4 شہری شہید اور ایک بچہ زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایاکہ سرحد پار سے مارٹر اور فائرنگ سے تبستہ لیٹئی سالارزئی باجوڑ کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ شہید ہونے والوں میں ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ شامل ہیں جو آپس میں بھائی ہیں۔


























Leave a Reply